لاہور (نیٹ نیوز) ریلوے کی جانب سے عید الاضحی پر چلائی جانیوالی پہلی دو خصوصی ٹرینیں کراچی اور کوئٹہ سے مسافروں کو لیکر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگئیں جبکہ آج پیر اور کل منگل کو مزید 3 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پہلی عید سپیشل 13 اکتوبر کو دن 11:00 بجے کراچی سے براستہ لاہور مین لائن پشاور کیلئے روانہ ہوئی یہ ٹرین آج 14 اکتوبر کو رات 10:15 بجے پشاور پہنچے گی۔ 13 اکتوبر کو دوپہر 12:00 بجے دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے برائے راولپنڈی براستہ لاہور مین لائن روانہ ہوئی یہ ٹرین بھی آج شام 06:45 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسری خصوصی ٹرین آج پیر کو کراچی سے دن 11:00 بجے لاہور کیلئے براستہ فیصل آباد روانہ ہوکر 15 اکتوبر کو دن 11:30بجے اپنی منزل پر پہنچے گی۔ عیدالاضحی کے حوالے سے چلنے والی آخری سپیشل ٹرین کل منگل کو راولپنڈی سے براستہ اٹک، داؤدخیل، کندیاں، بھکر اور کوٹ ادو ملتان کیلئے 07:00 بجے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین اسی دن رات11:00 بجے ملتان پہنچے گی۔