لاہور (آئی این پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ سردار طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف قومی مجرم کو محفوظ راستہ دینے کی کوشش پر سخت مزاحمت کرینگے۔ ملک سے آمر یت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنے کیلئے آئین توڑنے والوں کیخلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔ بلو چستان کے مسئلہ کے حل کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے عوام کو بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔ ٹیلیفونک گفتگو میں طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ پرویز مشرف صرف اکبربگٹی ہی نہیں بہت سے بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے اوراس کو ہر صورت اسکی سزا ملنی چاہئے۔