شاہراہ قائداعظم پر تانگہ سروس کا افتتاح، ناصر باغ سے جناح باغ تک کرایہ 50 روپے مقرر

Oct 14, 2013

لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شاہراہ قائداعظم پر پرانی ثقافت کی بحالی کیلئے چلائی گئی ڈاچی ایکسپریس کے بعد لاہور ورلڈ سٹی اتھارٹی نے شاہراہ قائداعظم پر ’’تانگہ کلچر‘‘ بحال کردیا۔ وہ سڑک جس پر برسوں قبل تانگوں کا داخلہ ممنوع قرار پایا تھا، اب اس پر رات 10 بجے سے رات ایک بجے تک ایک نہیں 10 تانگے چلا کریں گے۔ یہ تانگے ناصر باغ سے باغ جناح تک چلائے گئے ہیں۔ تانگوں کا کرایہ فی پھیرا 50 روپے ہے۔ لاہور کی ثقافت کی یادگار ان تانگوں میں ایک گائیڈ بھی بیٹھا ہوگا جو سواریوں کو شاہراہ قائداعظم کی پرانی عمارتوں کی تاریخ سے آگاہ کرے گا۔ ’’تانگہ سروس‘‘ کا افتتاح گزشتہ روز ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹورازم اینڈ کلچر آصف ظہیر نے کیا۔ 

مزیدخبریں