لاہور (آئی این پی) آئی جی پنجاب خان بیگ نے کہا ہے قانون کے مطابق بچی زیادتی کیس کی تفتیش پولیس ہی کرسکتی ہے جبکہ دیگر حساس ادارے ان کی معاونت کررہے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے، وہی اس پر کام کررہی ہے۔ اس ٹیم میں آئی بی، آئی ایس آئی اور سپیشل برانچ کے افسران شامل ہیں۔
بچی زیادتی کیس پولیس کے پاس ہے حساس ادارے معاونت کررہے ہیں: آئی جی
Oct 14, 2013