لاہور(نامہ نگار) آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کاسامان جل گیا جبکہ خاتون جھلس گئی تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ میں منیر کے گھر کی بالائی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔ جس پر قابوپانے کی کوشش میں منیرکی بیوی ثریا جھلس گئی جبکہ لاکھو ں روپے مالیت کاسامان جل گیا۔شیرا کوٹ کے علاقہ میں بکر منڈی کے قریب دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا