گوالمنڈی میں کیبل آپریٹر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گوالمنڈی کے علاقہ نسبت روڈ پر 32 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔تفصیلات راوی روڈ کا رہائشی 32 سالہ سلیم کیبل آپریٹر کے دفتر میں ملازم تھا۔گزشتہ روز وہ کھمبے پر چڑھ کر کیبل کی تاریں ٹھیک کررہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے نیچے جا گرا اور دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ورثاءنے کسی قسم کارروائی کرانے سے انکار کردیا۔جس پر نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن