لاہور (خبر نگار )انجمن تاجران سینٹری ویئر کے نائب صدر میاں سلیم نے گزشتہ روز تاجروں کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکو مت کے ظا لمانہ اقدامات سے تاجر برادری میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ۔ سیلز ٹیکس ، پراپر ٹی ٹیکس میں اضافہ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو لازم قرار دینا ، بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں ہو شر با اضافہ کی بدولت مہنگائی کا بازار گرم کر دیا ۔انھو ں نے کہا کہ اگر حکو مت نےب بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ واپس نہ لیا تو عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 26اکتوبر کو ملک بھر کی تاجر تنظیمیں حکو متی پالیسیو ں کے خلاف شٹر ڈاﺅ ن کرےںگے ۔