لاہورر(نیوزرپورٹر) توانائی کے ماہرین نے کہا ہے کہ کوڑے کرکٹ، سیوریج کے کیچڑ اور گوبر سے بجلی کے ساتھ ساتھ ایسی گیس بھی تیار کی جا سکتی ہے جوگاڑیوں میں سی این جی کے طور بھی استعمال ہو سکتی ہے، 100 ٹن کوڑا کرکٹ سے ایک میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جو 100دیہات یا 50 ٹیوب ویلوں کیلئے کافی ہے جبکہ صرف لاہور شہر میں روزانہ5000ٹن کوڑا پیدا ہوتا ہے جس سے کئی سومیگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، اس سلسلہ میں جرمن انرجی کمپنی اے ای وی انرجی نے پاکستان میں کوڑے کرکٹ، سیوریج کے کیچڑ اور گوبر سے بجلی اور گیس کے پیداواری پلانٹس لگانے کی پیشکش کی ۔اے ای وی انرجی کے پاکستان اور افغانستان کیلئے سیلز ایجنٹ جاوید ملک نے بتایا کہ اب یہ پاکستانی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ ان پلانٹس کو بجلی کی پیداوار کیلئے لگانا چاہتی ہے یا گیس پیدا کرنے کیلئے لگانا چاہتی ہے۔