بہاولپور ( این این آئی) چولستان کے علاقے میں دنیا کے نایاب پرندے تلور ”گریٹ انڈین بسٹرڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ہوبارہ انٹرنیشنل فاﺅنڈیشن کے لیفٹیننٹ کرنل (ر) شمس، ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچرڈبلیو ڈبلیو ایف میں پرندوں کے ماہر محمد جمشید، محکمہ وائلڈ لائف کے ضلعی افسر مجاہد کلیم اور ان کے ساٹھ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کیمرہ مین ظہور احمد نے اس سروے میں حصہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجاہد کلیم نے دعویٰ کیا کہ چولستان کے ریگستانی علاقے میں سات روزہ سروے کے دوران انہوں نے 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے یا اور نوانکوٹ، بجنوٹ، گھورارا اور یہاں تک کہ پاک بھارت سرحدی علاقہ بھی دیکھا۔ ان کی ٹیم نے ایسے چار پرندوں کو دیکھا اور ثبوت ملے کہ ایسے مزید چھ پرندے اور بھی موجود ہوسکتے ہیں۔ انکے مطابق انڈین بسٹرڈ پرندوں کی دنیا بھر میں تعداد کسی طرح بھی 200 سے زائد نہیں ہے اور ان میں سے دس پرندوں کی پاکستان میں موجودگی ایک قابل فخر بات ہے۔
نایاب پرندے
چولستان میں دنیا کے نایاب پرندے ”گریٹ انڈین بسٹرڈ“ کی موجودگی کا انکشاف
چولستان میں دنیا کے نایاب پرندے ”گریٹ انڈین بسٹرڈ“ کی موجودگی کا انکشاف
Oct 14, 2013