ملتان (آئی این پی) مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے کی جانیوالی حلقہ بندیاں شرمناک ہیں ، عدلیہ کو نظرانداز اور سپریم کورٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے، بلدیاتی الیکشن کے نام پر پوری قوم سے دھوکہ اور فراڈ ہونے جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن نے مشرف کے آمرانہ دور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اس سے بہتر ہے سلیکشن کر لی جائے، موجودہ پارلیمانی نظام کو دفن کر کے ملک میں صدارتی نظام لایا جائے کیونکہ اگر موجودہ پارلیمانی نظام آئندہ 10سال تک جاری رہا تو ملک کا اللہ حافظ ہے۔اربوں کی لوٹ مار کرنیوالے کو چیئرمین نیب لگا دیا، پیپلز پارٹی میں زنا اور کرپشن عام ہے۔ وہ اتوار کو یہاں ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
جمشید دستی