جوہر آباد میں گھریلو حالات سے تنگ 6 بچوں کے باپ نے پھندا لے لیا

جوہر آباد میں گھریلو حالات سے تنگ 6 بچوں کے باپ نے پھندا لے لیا

Oct 14, 2013

جوہر آباد + بچیانہ (نامہ نگاران) گھریلو حالات پر جوہر آباد میں 6 بچوں کے باپ، بچیانہ میں نوجوان نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جوہرآباد میں خوشاب کے محلہ حسین آباد میں گھریلو حالات سے تنگ آکر 6 بچوں کے باپ نے پھندا لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ رمضان ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خوشاب میں کام کرتا تھا اور سکول کے کمرے میں پنکھے سے رسی ڈال کر پھندا لیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ادھر بچیانہ منڈی کے اٹھارہ سالہ نوجوان فیاض حسین ولد محمد انور (مرحوم) نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی کی عید کے تین روز بد شادی ہونے والی تھی۔
زندگی ختم

مزیدخبریں