لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) باغبانپورہ سے اغوا ہونیوالے 8 سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے گلا دبا کر قتل کر ڈالا اور نعش رِنگ روڈ پر پھینک دی۔ بتایا گیا ہے کہ معصوم عبداللہ چند روز قبل گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا اور غائب ہوگیا۔ اسکے والدین مسلسل اس کی تلاش میں خوار ہو رہے تھے۔ گذشتہ روز پولیس نے اطلاع دی کہ ایک بچے کی نعش رِنگ روڈ سے ملی ہے جس پر بچے کے والدین تھانے پہنچے اور نعش کو عبداللہ کے نام سے شناخت کر لیا۔ بچے کی نعش دیکھتے ہی والدین صدمے سے نڈھال ہو گئے۔ رات گئے نعش باغبانپورہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا شبہ ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔
لاہور: نامعلوم افراد نے 8 سالہ بچے کو اغوا کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا
Oct 14, 2014