افغانستان : نیٹو کی بمباری‘ بچے سمیت 8 جاں بحق‘ خودکش دھماکہ‘ کانوائے پر حملہ 22 افغان فوجیوں سمیت چوبیس مارے گئے

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں خودکش کار بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے، جھڑپ میں راہگیر، پولیس اہلکار اور 22 فوجی مارے اور بیسیوں افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کابل میں نیٹو کے کانوائے میں شامل گاڑی سے بمبار نے بارودی کار ٹکرا دی جس کے سبب ایک پیدل چلنے والا شخص مارا گیا۔ ادھر جلال آباد روڈ پر غیرملکی فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ 3 زخمی ہو گئے۔ ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ادھر صوبہ پکتیا میں نیٹو طیارے کی بمباری میں بچے سمیت 8 شہری مارے گئے۔ افغان حکام نے بتایا دیہاتی پہاڑی علاقے میں لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے۔ ادھر ترجمان نیٹو نے طالبان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن