پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت آج ہوگی

Oct 14, 2014

اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت آج(منگل) 14اکتوبر کوہو گی۔جسٹس فیصل عرب کی  سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل  تین رکنی خصوصی عدالت  وفاقی حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کی طرف سے 3 نومبر 2007ء کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت دائر آئین شکنی کیس کی  سماعت کرے گی۔ آج کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کی طرف سے مبینہ شریک ملزمان کو مقدمہ میں شامل کئے جانے کے حوالے سے دائر درخواست پران کے وکیل دلائل دیں گے۔
مشرف/آئین شکنی کیس

مزیدخبریں