مانگا منڈی (نامہ نگار) زہریلی شراب پینے سے 2نوجوان ہلاک جبکہ 5افراد کی حالت غیر ہونے پر جناح ہسپتال داخل کر ادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ نواں مانگا کے رہائشی، رشید، غفران، ساجد، جاوید، عابد، رفیق اور شبیر جو کہ آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں، نے ملکر رحمت میو کے گھر میں اکٹھے شراب پی، شراب مبینہ طور پر کیمیکل اور سپرٹ سے تیار کی گئی تھی۔ شراب پیتے ہی سب کی حالت غیر ہو گئی۔ بعد ازاں رشید اور غفران ہلاک ہو گئے جبکہ ساجد، جاوید، عابد، رفیق اور شبیر کو فوری طور پر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایس پی اعجاز شفیع اور ڈی ایس پی شہزاد رفیق اعوان اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ ورثاء نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ہے۔