سپریم کورٹ وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کل کریگی

اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت پندرہ اکتوبر کوکرے گی ۔یاد رہے کہ اس مقدمہ کی سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کے دوران عدالت عظمی نے درخواستوں کی سماعت   پندرہ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گذار کو اپنی پٹیشن میں  ترمیم کے بعد مزید دلائل دینے کی اجازت دیدی تھی ہے عدالت نے درخواست گزار کو آئین کے ترمیم شدہ آرٹیکل62,63 کا جائزہ لینے کیلئے مہلت دیتے ہوئے کہاتھا کہ وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے پٹیشن لائی گئی ، بات عدالت آ گئی ہے ، اب یہ کھلے گی ، سب آئیں گے ، بیان دیں گے اور جرح ہوگی۔
وزیر اعظم نااہلی/سماعت

ای پیپر دی نیشن