لاہور، 85 لاکھ کی 4 چوریاں، فارمیسی لوٹ لی گئی، بادامی باغ میں ڈاکو پر شہریوں کا تشدد

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقے کوئنز روڈ پر 5 ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے ایک فارمیسی میں گھس کر عملے کو یرغمال بنالیا اور انکے سفید میڈیکل گاؤن اتروا کر اطمینان سے پہن لئے اور عملے کے بھیس میں آدھا گھنٹہ فارمیسی میں لوٹ مار کرتے رہے۔ ڈاکوؤں نے کیشئر رزاق، منیجر راشد، گاہکوں نوائے وقت کے  فوٹوگرافر گل نواز، نوائے وقت کے پنڈی بھٹیاں سے نامہ نگار سے مبشر قادری، گاہکوں محمد علی، شہزاد اور دیگر لوگوں سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ لی جس کے بعد ڈاکوؤں نے دو گاہکوں کو کرائے کیلئے ایک ایک ہزار روپے واپس کردئیے اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے گلشن اقبال کریم بلاک کے رہائشی محبوب احمد کے گھر سے 27 لاکھ روپے مالیت، ڈیفنس بی ڈی بلاک کے رہائشی ڈاکٹر سعید شفقت کے گھر سے 22 لاکھ روپے مالیت، فیصل ٹائون سی بلاک کی رہائشی رخسانہ انور کے گھر سے 21 لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹائون ڈی بلاک کے رہائشی گل کے گھر سے 15 لاکھ روپے جبکہ قلعہ گجر سنگھ میں عظمت کے کورئیر آفس سے 7 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و سامان چوری کرلیا۔ ڈاکوؤں نے مانگا منڈ ی چاہ سیدے والا تالاب کے رہائشی مختار کے گھر میں گھس کر 6 لا کھ، اسلام پورہ معراج بلڈنگ کے رہائشی شاہد کے گھر سے 4 لا کھ، برکی موضع سوداڑی والی پلی کے قریب منظور احمد کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ لوئر مال احمد پارک میں محمد سیلم کی پلاسٹک کے کارخانے میں گھس کر 2 لا کھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹائون کینال ویو میں شفیق احمد سے 1 لا کھ روپے اور موبائل، گرین ٹائون میں ریاض سے 70 ہزار روپے اور 2 موبائل فون، گرین ٹائون میاں چوک میںکاشف سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی، اقبال ٹائون پاک بلاک میںمسعود ریاض سے 29 ہزار روپے اور 2 موبائل فون، گرین ٹائون باگڑیاں میں کاشف علی سے 23 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ نشتر ڈگری کالج میں ندیم سے 4 ہزار روپے اور 2 موبائل فون لوٹ لئے۔ دوسری طرف بادامی باغ کے علاقے میں دو ڈاکوئوں نے لوہے کے گودام پر ملازم عمران اور اسکے دوست سے موٹرسائیکل چھین لیا۔ شور مچانے پر لوگوں نے گھیرائو کیا تو ایک ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ دوسرے کو لوگوں نے مار مار کر شدید زخمی کر دیا جسکی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جا ری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...