ہائیکورٹ: عمران، قادری کیخلاف غداری کے مقدمہ کی درخواست فل بنچ کو بھجوانے کی سفارش

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے کیس کی سماعت کے لئے فل بنچ  کے پاس بھیجنے کی سفارش کر دی ہے جس کے پاس پہلے سے ہی اس نوعیت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا عمران خان اور طاہر القادری نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے نہ صرف دھرنا دیا بلکہ ملک کو مسلسل انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس نوعیت کی دو درخواستیں پہلے ہی فل بنچ کے روبرو زیر التواء ہیں۔
عمران قادری/ غداری کیس

ای پیپر دی نیشن