18 اکتوبر کو جلسہ، پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائینگے: شرجیل میمن ، بلاول جلوس کے ہمراہ کارساز سے جلسہ گاہ پہنچیں گے

کراچی (سٹاف رپورٹر+ این این آئی+ شہزاد چغتائی) حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کو کراچی میں مزار قائداعظم پر 18 اکتوبر کو جلسہ عام کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل نجمی عالم نے سیکرٹری داخلہ سندھ کو درخواست دی تھی۔ ادھر جلسے کے لئے پیپلزپارٹی نے جلسہ گاہ کی تیاری شروع کر دی۔ جلسہ گاہ میں گراؤنڈ ہموارکرنے اور سکیورٹی حصارکے لئے کنٹینر لگائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے بیان میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 18 اکتوبر کو پاکستان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب سننے کے لئے بے تاب ہیں۔ یہ جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈز کو توڑ دے گا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 18 اکتوبر کو کارساز سے جلوس کے ساتھ مزار قائد پر جلسہ گاہ میں پہنچیں گے۔ وہ بم پروف ٹرک میں کارساز سے باغ جناح تک سفر کرینگے۔ یہ بم پروف ٹرک انکی والدہ بے نظیر بھٹو نے 18 اکتوبر 2007ء کو استعمال کیا تھا۔
پیپلزپارٹی جلسہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...