شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ضلع کچہری کمرہ عدالت کے سامنے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو بیوی کے سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق نے کچھ عرصہ قبل چار بچوں کی ماں شکیلہ بی بی سے شادی کی تھی جس پر شکیلہ بی بی کے سابقہ شوہر ملزم نیاز نے اس کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا تھا جسکی پیشی پر مقتول اسحاق سول جج طلعت محمود کی عدالت میں پیش ہونے کی غرض سے پہنچا تو کمرہ عدالت کے سامنے شکیلہ بی بی کے سابقہ شوہر نیاز نے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسحاق پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اسحاق موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان درجنوں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس سے ضلع کچہری میں خوف ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرکے ایک ملزم نیاز کو گرفتارکرلیا جبکہ 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نیاز ڈی سی او آفس شیخوپورہ میں ملازم ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
شیخوپورہ / قتل