گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پانچویں جماعت کے طالب علم نے ٹیسٹ کی تیاری نہ ہونے پر ٹیچر کے خوف سے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی، بتایا گیا ہے کہ محلہ مصطفی آباد کے رہائشی محنت کش رمضان کا بیٹا محمد طلحہ گورنمنٹ پرائمری سکول میں پانچویں جماعت کا طالب علم ہے جس نے ٹیسٹ کی تیاری نہ ہونے کے باعث ٹیچر کی ڈانٹ ڈپٹ کے ڈر سے سکول جانے کی بجائے گھر کے کمرے میں گھس کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس کے نتیجے میں بُری طرح جھلسنے والے طالبعلم کو اسکے ورثاء نے فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے طلحہ کو ابتدئی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا۔
طالب علم خودسوزی