لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سنٹرل جیل کراچی سے قیدیوں کو چھڑانے کی سازش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الطاف حسین کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصے سے دہشت گرد عناصر سے متعلق خطرات سے آگاہ کر رہا ہوں، دہشت گرد عناصر کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹھکانے قائم کر رہے ہیں، شہری اپنے علاقوں میں نئے رہائش اختیار کرنے والوں پر نظر رکھیں، مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کو آگاہ کریں۔