سرگودہا (نامہ نگار) سرگودہا میں تحریک انصاف کے 17 اکتوبر کے جلسہ کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی او ثاقب منان کی زیرصدارت۔ اجلاس میں جلسہ کی سکیورٹی کے سلسلہ میں درپیش مسائل اور تحفظات کے بارے میں غور کیاگیا۔ اجلاس میں تین آپشنز زیر غور آئے جن میں میلہ منڈی گراؤنڈ ‘ یونیورسٹی گراؤنڈ اور سپورٹس سٹیڈیم شامل ہیں۔ میلہ منڈی گراؤنڈ میں جلسہ کے سلسلہ میں حساس اداروں کی طرف سے پی اے ایف بیس کی سکیورٹی کے بارے میں تحفظات بھی زیرغور آئے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے بتایا جلسہ میں تین لاکھ تک لوگوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ سٹیڈیم میں صرف 60 سے 70ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ ان حالات میں یہاں پر جلسہ کرنا مناسب نہ ہو گا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی گراؤنڈ میں کسی قسم کے سیاسی جلسے اور اجتماع کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ بہرحال ضلعی انتظامیہ سکیورٹی اداروں اور پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت کی باہمی مشاورت سے 17 اکتوبر کے جلسہ کے مقام کا فیصلہ آج کر لے گی۔
سرگردھا جلسہ