عمران کے کردار سے متعلق ارسلان افتخار کا اسلامی نظریہ کونسل کو خط موصول ہو گیا: طاہر اشرفی

Oct 14, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)  عمران خان کے کردار سے متعلق ارسلان افتخار  نے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھ دیا۔  خط  میں لکھا گیا کہ عمران خان  کے سیتا وائیٹ  سے تعلقات رہے اور بچی کی ولادت  ہوئی۔  خط میں ارسلان افتخار  نے استفسار کیا  کیا عمران خان گناہ گار  نہیں ہو گئے؟  عمران خان  کیا اب آئین کی شق 62 اور 63  پر پورا اترتے ہیں۔ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حافظ طاہر اشرفی  کے مطابق  ارسلان  افتخار  کا خط موصول ہو گیا ہے۔ اگر  معاملہ کونسل  کے ایجنڈے  پر آیا تو قرآن و سنت کے مطابق رائے دیں گے۔

مزیدخبریں