لاہور(سپورٹس رپورٹر) امارات میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض لاہور پہنچ گئے۔ آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹر سہیل سلیم وہاب ریاض اور ٹی ٹونٹی کے سابق کپتان محمد حفیظ کی انجریز کا معائنہ کرینگے۔ جنید خان کی آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی واپسی سوالیہ نشان ہے۔