لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری واپڈا اور لاہور لائنز ٹیموں کے درمیان میچ میں عامر سجاد کے بعد محمد سعد نے سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ واپڈا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 542 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ عامر سجاد نے 121، محمد سعد نے 157، افتخار احمد نے 74 اور عدنان رئیس نے 83 نمایاں رنز بنائے۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک لاہور لائنز ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنا لئے۔ اخلاق بٹ 36 ناٹ آؤٹ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ آج کھیل کا تیسرا روز ہوگا۔
قائداعظم ٹرافی کا دوسرا روز، لاہور لائنز کے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز
Oct 14, 2014