لندن (اے پی پی) برطانیہ کے محکمہ صحت کے کارکنوں نے تنخواہوں میں اضافے کی عدم منظوری پر ہڑتال کردی۔ نیشنل ہیلتھ سروسز کے ملازمین جو تنخواہوں میں ایک فیصد اضافے کیلئے مطالبہ کر رہے تھے جسے گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ جیری ہنٹ نے مسترد کردیا جس کے بعد محکمے کے کارکنوں نے سوموار کو علامتی کام چھوڑ ہڑتال کر دی۔