اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں قومی زبان اردو کے بجائے انگریزی میں تقریر کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ میاں زاہد غنی کی جانب سے درخواست ذاتی حیثیت میں دائر کی گئی ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے اردو کے حوالے سے جاری 8ستمبر کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔
جنرل اسمبلی میں انگریزی میں خطاب، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
Oct 14, 2015