دیپالپور: گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Oct 14, 2015

دیپالپور (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے گلا دبا کر بیوی کر قتل کر دیا۔ بعدازاں زہریلی گولیاں نگل زندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفی تین بیٹیوں کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ دلاور خاں کے رہائشی 25 سالہ محنت کش مزمل حسین کا تنگ دستی کے باعث اکثر بیوی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا گزشتہ شب جب مزمل حسین اپنے کام کے بعد گھر واپس آیا تو بیوی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر مزمل حسین نے بیوی تاج بی بی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور بعدازاں زہریلی گولیاں نگل لیں جوکہ جان لیوا ثابت ہوئیں اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ نماز جنازہ آبائی علاقہ کوٹ دلاور خاں میں ادا کی گئی دو جوان اموات پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں