ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس 27 مطلوب دہشت گردوں کی تصاویر چوراہوں پر آویزاں کر دی ہیں 5 لاکھ سے 15 لاکھ روپے سر کی قیمت والے دہشت گردوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں ۔ دہشت گردوں کا تعلق کولاچی اور لوہی گاوں سے ہے ۔ دہشت گرد فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ پولیس نے ضلع میں ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کر دی ہے ۔ پہلی بار پولیس نے ضلع میں مطلوب دہشت گردوں کی تصاویر چوکوں اور چوراہوں پر آویزاں کی ہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں ملزمان کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو پولیس کو فوری طور پر مطلع کریں ۔