فنڈز کی کمی: پاکستان میں 25 لاکھ افغان مہاجرین شدید متاثر

Oct 14, 2015

پشاور (رائٹرز) اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان میں 25 لاکھ افغان مہاجرین متاثر ہو رہے ہیں اس سال اقوام متحدہ ہائی کمشن برائے مہاجرین کی جانب سے پاکستان میں سالانہ 136.7 ملین ڈالر کے بجائے 2015ء میں صرف 33.6 ملین ڈالر وصول کئے گئے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث پشاورکے شمال مغربی علاقے میں کئی سکول بند کر دیئے گئے اور مہاجر بچوں کو گھر جانے کا کہہ دیا گیا اب ہزاروں مہاجر بچے متاثر ہو سکتے ہیں۔ شام، عراق اور افغانستان میں یورپی ممالک میں مہاجرین کی آمد کے باعث اقوام متحدہ کے فنڈز وہاں لگ رہے ہیں اور ہم پاکستان میں مہاجر بچوں کی خوراک، تعلیم اور صفائی جیسے پروگرام ختم کرنے کیلئے مجبور ہیں۔

مزیدخبریں