مکرمی! مودبانہ گزارش ہے کہ سائلہ کلاس BSI رول نمبر 23 شعبہ جیوگرافکس لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ ہے ایک سال سے روزانہ نارنگ منڈی سے سفر کرکے لاہور آنا پڑتا ہے جس کا فاصلہ تقریباً 75 کلو میٹر ہے گزشتہ ایک سال سے ہاسٹل انچارج و یونیورسٹی انتظامیہ سے ہاسٹل الاٹمنٹ کی درخواست کر رہی ہوں مگر ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے مجھے سفر کے دوران بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اتنا خرچہ بھی برداشت کرنا ممکن نہیں ہے۔ مہربانی کرکے ہاسٹل انتظامیہ انچارج و یونیورسٹی وی۔سی کو حکم صادر فرمایا جائے کہ مجھے ہاسٹل میں کمرہ الاٹ کیا جائے۔ عین نوازش ہو گی۔ (جویریہ طارق ، لاہور)
ہوسٹل میں جگہ کیلئے طالبہ کی اپیل
Oct 14, 2015