حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ تاجروں کی مشاورت سے حل کرے: حمید اختر چڈھا

Oct 14, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر حمید اختر چڈھا نے کہا کہ چین کی 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے معاشی انقلاب برپا ہو گا، توانائی، زراعت، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ سمیت بہت سے شعبوں میں چین کا تعاون کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ کاروباری برادری سے مشاورت و مفاہمت کے ساتھ حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی اور وصولی ایک اہم ترین قومی فریضہ ہے جس کو جلد از جلد مفاہمت کے ساتھ حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے این اے 122سے سردار ایاز صادق کی کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کو اب چلنے دیا جائے۔

مزیدخبریں