ایبک روڈ پر محفل عظمت اہلبیت یکم محرم الحرام کو ہوگی

Oct 14, 2015

لاہور (پ ر) محفل عظمت اہلبیت یکم محرم الحرام کو عقب مرزا سلطان قطب الدین ایبک نیو انارکلی میں بعد نماز ظہر ہوگی۔ تقریب سے سجادہ نشین دربار حضرت میراں حسین زنجانی و سید یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید محمد ادریس شاہ زنجانی خصوصی خطاب کریں گے۔ نقابت قاری محمد نذیر احمد قادری تقریب کے انتظامات کی نگرانی حافظ محمد جاوید کریں گے۔

مزیدخبریں