لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اکثریت کے برابر مساوی حقوق حاصل نہیں جبکہ اقلیتوں سے اُن کے نمائندوں کو اُن کے وو ٹ کے ذریعے انتخاب کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ اسلم پرویز سہوترا نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق کسی نمائندے کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بغیر نہیں کیا جا سکتا پھر اقلیتوں اور خواتین کی نمائندگی کے لیے خلاف آئین نامزدگی کا قانون کیو ں ہے جبکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخاب سے قومی اسمبلی کے انتخاب تک اقلیتوں اور خواتین کے نمائندوں کے انتخاب کے لیے سلیکشن کی بجائے آئین کے مطابق انہیں بھی اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا آئینی حق دیا جائے۔