شیخ زید سٹیڈیم ابو ظبی میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔شان مسعود صرف دو رنز بنا جمی اینڈرسن کا شکار بن گئے .دوسری وکٹ کیلے پروفیسر اور پانچ سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے شعیب ملک نے ایک سو اڑسٹھ رنز جوڑے۔حفیظ اٹھانوے رنز بنا کر بین اسٹاک کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے. پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے والے یونس خان دو سو سنتالیس کے مجموعے پر اڑتیس رنز بنا کر براڈ کی گیند پر ایلسٹر کک کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ کپتان مصباح صرف تین رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر بٹلر کو کیچ دے بیٹھے.اس دوران دوسرے اینڈ پر شعیب ملک ڈٹے رہے اور انہوں نے شاندار سینچری سکور کی ۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے۔ اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری بنانے والے شعیب ملک ایک سو چوبیس اور اسد شفیق گیارہ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جمی اینڈرسن نے دو جبکہ براڈ اور اسٹاک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان پہلی اننگز دو سو چھیاسی رنز چار وکٹ سے دوبارہ شروع کرے گا
Oct 14, 2015 | 10:42