ایف بی آر میں 2 ارب 11 کروڑ روپے کی اشیاءکی خوردبرد کا انکشاف

Oct 14, 2016

اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 2 ارب 11 کروڑ روپے کی اشیاءخوردبرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 1996 مقدمات میں ضبط کی گئی اشیاءقومی خزانے میں جمع نہیں کرائی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 2015-16ءکی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے 19 افسران نے قومی خزانے کو 2 ارب 11 کروڑ سے زائد کا ٹیکہ لگایا ہے۔ افسران نے 1996ءمقدمات میں ضبط کی گئی اشیاءقومی خزانے میں جمع نہیں کرائیں۔ قواعد کے مطابق ضبط کی گئی اشیاءفوری طورپرجمع کرانی ہوتی ہیں۔ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں ضبط کی گئی اشیاءفوری طورپر جمع کرانے اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

مزیدخبریں