40 ارب روپے کے واجبات‘ پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی

لاہور (صباح نیوز) واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ عدم ادائیگی کے باعث پی آئی اے کو نوٹسز بھی جاری ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن نے سول ایوی ایشن کے مجموعی طورپر 40 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔پی ایس او کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے فیول کی مد میں دو کروڑ روپے ادا کئے جائیں بصورت دیگر فیول کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...