کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز اتارچڑھاﺅ کے بعد ملا جلا رجحان پر 100 انڈیکس 8.07 پوائنٹس اضافہ پر 41412.02 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 5 ارب 99 کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ اگلے روز کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کی توقعات اور کئی مثبت عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے پیس پاک‘ عائشہ سٹیل ملزسمیت بیشتر حصص کی کم داموں خریداری کرکے اسے اگلے روز کی اچھی اطلاعات پر حاصل کر لئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 458 کمپنیوں تک رہا جس میں 211 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 233 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 14 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 84 کھرب 21 ارب 72 کروڑ 96 لاکھ 87 ہزار 232 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 27 ارب 71 کروڑ 98 لاکھ 86 ہزار 840 حصص سے زائد ریکارڈ کی گئی اور مجموعی سودوں میں 44 کروڑ 7 لاکھ 37 ہزار 390 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان‘ بیشتر شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باوجود 6 ارب کی نئی سرمایہ کاری
Oct 14, 2016