متحدہکے نیک محمد ، سلیم تاجک اورسیدشاکر علی پاک سر زمین پارٹی میں شامل

Oct 14, 2016

کراچی ( خصوصی رپورٹر ) چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حق و سچ کے قافلے کا سفر اپنی منزل کی جانب جاری ہے آج اس قافلے میں سابقہ متحدہ قومی مو ومنٹ کی سینیئر شخصیات شامل ہورہی ہیں،پاک سرزمین پارٹی تمام آنے والوں کو دل کی گہرایﺅں سے خوش آمدید کہتے ہیں، سابقہ سینیئرممبران رابطہ کمیٹی نیک محمد ، سلیم تاجک اورسیدشاکر علی سابقہ تین دیہائیوں کی رفاقت کو الوداع کہہ کر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے ۔مذکورہ شخصیات کا متحدہ قومی موومنٹ کی تنظیم سازی میں اہم ترین کردار رہا ہے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارا ارادہ پختہ ہے اور ہمارا سفر منزل پر پہنچ کر ہی ختم ہوگا۔پاک سر زمین پارٹی پہ یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ہے کے یہاں آنے والے افراد بالخصوص ایم کیو ایم سے وابسطتگی رکھنے والے جرائم پیشہ ہیں،تو فاروق ستار کو یہ پیش کش کرتا ہوںکے وہ ایم کیو ایم میں باقی رہ جانے والے کارکنان کی لسٹ بنا دیں کہ ان میں سے کون کون جرائم پیشہ ہیں تاکہ پاک سر زمین پارٹی اس لسٹ کے مطابق کسی بھی جرائم پیشہ کو اپنے قافلے میں شامل نہ کرے کیونکہ وہاں پر موجود کارکنان قانون کے پاس دار ہوتے ہیں یہاں آتے ہی وہ جرائم پیشہ کہلانے لگتے ہیں ہم سچ بولتے ہیں اور سچ ہی بولتے رہیں گے۔ہمارا فلسفہ ہتھیار پھینکو کتابیں اور کمپیوٹر خریدو پورے پاکستان کے لئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فاروق ستار کو سینئرمانا ہے اور ہم آج آپ کے توسط سے انہیں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ متحدہ ان کے لئے بہتر جگہ نہیں نہ اس کا مینڈیٹ ان کا ہے ہم انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو قوم، اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ہاتھ ملانے کی پیشکش کرتے ہیں ۔
مصطفی کمال قافلہ

مزیدخبریں