پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قیصر رشید پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی رہائی کیلئے دائر درخواست بنچ نمبر ایک کو منتقل کر دی۔ حامد نہال انصاری کے وکیل قاضی انور نے عدالت کو بتایا کہ رٹ پٹیشن کی سماعت قبل ازیں بنچ نمبر ایک کر چکا ہے لہذا رٹ سماعت کیلئے بنچ نمبر ایک کو منتقل کی جائے۔