بے نظیر قتل کیس میں دوبارہ جرح کے متعلق خصوصی عدالت کے احکامات کالعدم پٹیشن نمٹا دی گئی

Oct 14, 2016

راولپنڈی(آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی ، جسٹس احمد نعیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں نامزدملزمان ڈی ایس پی نیاز محمد اور انسپکٹر الیاس پر دوبارہ جرح سے متعلق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1کے احکامات کالعدم قرار دیکر پٹیشن نمٹا دی ہے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 2ملزمان پر دوبارہ جرح کی استدعا منظور کی تھی جسے ملزم شیر خان نے عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔ تاہم عدالت عالیہ نے شیر خان کی جانب سے دائر پٹیشن منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مزیدخبریں