7 نومبر تک حفاظتی ضمانت، سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو شرجیل میمن کی گرفتاری سے روکدیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا شرجیل میمن کی 7 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔ نیب عدالت نے شرجیل میمن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔ نیب احتساب عدالت میں شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس داخل کر چکا ہے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کیس کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ریفرنس میں شرجیل میمن پر 5 ارب 75 کروڑ سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...