ایشین چیمپئنز ٹرافی، قومی ہاکی ٹیم کل ملائیشیا روانہ ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لئے پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کل ایم عرفان سینئر کی قیادت میں ملائیشیا روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم 18 اکتوبر کو جاپان کے خلاف ایک پریکٹس میچ میں حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر کو ہوگا جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور میزبان ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان کے علاوہ میزبان ملائیشیا، چائنا، بھارت، جاپان اور کوریا شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...