آسٹریلیا کرکٹ کے چیئرمین سلیکٹرز راڈنی مار ش نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

Oct 14, 2016

سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کرکٹ کے چیئرمین سلیکٹرز راڈنی مارش نے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا۔ آسٹریلیا کو سائوتھ افریقہ کے ہاتھوں پہلی بار ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد چیئرمین سلیکٹرز راڈنی مارش نے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔آسٹریلیا کرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راڈنی مارش نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو بھی مطلع کر دیا ہے۔راڈنی مارش 2014ء میں آسٹریلیا کرکٹ کے چیئرمین بنے تھے تاہم دستبردای کے فیصلے کے بعد وہ جون 2017ء تک اپنے معاہدے کے مطابق مدت پوری کرینگے۔

مزیدخبریں