اسلام آباد (این این آئی) ایس ایس پی تشدد کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے اور دونوں رہنماﺅں کو گرفتار کر کے 28اکتوبرکو عدالت میں پیش کرنے کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے ملزموں کی عدم گرفتار ی پر اظہار برہمی بھی کیا ۔یاد رہے 2014ءکے پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران کارکنوں نے ریڈزون میں پاک سیکرٹریٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش پر روکے جانے کے بعد ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
گرفتاری حکم