سمندری طوفان ’’نکول‘‘ جزیرہ برمودا سے ٹکرا گیا 20 ہزار افراد بجلی سے محروم‘ سکول اور دفاتر بند

Oct 14, 2016

ہملٹن (نوائے وقت رپورٹ) سمندری طوفان نکول جزیرہ برمودا سے ٹکرا گیا۔ امریکی ہریکیں سینٹر کے مطابق 120 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہوا کے ساتھ بارش ہوئی طوفان کا رخ شمال مشرقی علاقوں کی جانب ہے 20 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ طوفان کے پیش نظر آج تمام سکول اور دفاتر بند رہیں گے۔

مزیدخبریں