نیویارک (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سابق پرتگالی وزیراعظم کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق پرتگالی وزیراعظم انٹونیو گوئیریز یکم جنوری 2017ءسے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ انٹونیو گزیئر کو اگلے 5 سال کیلئے اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔ وہ بان کی مون کی جگہ لیں گے۔ 193 ارکان نے ووٹ دیا۔ انٹونیو نے وعدہ اور عزم کا اظہار کیا وہ ایمانداری سے فرائض سرانجام دینگے۔ صباح نیوز+ آئی این پی کے مطابق وہ اقوام متحدہ کے نویں سیکرٹری جنرل ہونگے۔
مقرر