امریکی شہر بوسٹن میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شدید زخمی، حملہ آور مارا گیا

نیویارک (این این آئی) امریکی شہر بوسٹن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے، دونوں کی حالت نازک ہے، حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ تحقیقات جاری، امریکی میڈیا کے مطابق شہر بوسٹن میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہلکاروں پر فائرنگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان نے صرف پولیس اہلکاروں کو ہی نشانہ بنایا ہے جس سے لگتا ہے کہ انکا ٹارگٹ پولیس ہی تھی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ فوکس نیوز کے مطابق پولیس کمشنر ولیم ایوانز نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 33 سالہ کرک فیگورووا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں فیگورووا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی میساچو سٹیٹس جنرل ہسپتال میں سرجری کی گئی۔ 9 دیگر اہلکاروں کو بھی طبی امداد دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ/ فائرنگ

ای پیپر دی نیشن