اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد مےں تھانہ کوہسار کے سےکٹر اےف سےون ٹو مےں سپےن کے سفارتکار اپنے گھر مےں مردہ پائے گئے۔ نعش کے قرےب38 بور پستول پڑا تھا جبکہ گولی منہ مےں ماری گئی، خود کشی ہے ےا قتل کی واردات ہے پولےس نے آنجہانی سفارتکار کا پولی کلےنک مےںڈاکٹروں کے چار رکنی بورڈ سے پوسٹمارٹم کرنے کے بعد نعش ہسپتال مےں رکھوا دی۔ گھر مےں کام کرنے والے70 سالہ باورچی کا بےان رےکارڈ کرلےا گےا۔ باورچی عبدالحمےد سکنہ سےد پور گاﺅں نے تھانے آکر اطلاع دی کہ سےکٹر F - 7/2 مےں بالائی پورشن مےں سپےن کے سفارتکار 60 سالہ جان جےنر گھر کی لابی مےں خون مےں لت پت پڑا ہے جس پر پولےس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سپےن کے سفارتخانے کو اطلاع دی۔ سفارتخانے کے اہلکاروں کی موجودگی مےں جائے وقوعہ کے شواہد جمع کئے گئے اور نعش ہسپتال منتقل کی گئی۔ باورچی عبدالحمد نے بتاےا کہ آنجہانی گذشتہ 34 برس سے پاکستان مےں تھے، ان کی پہلی بےوی 20 سال قبل انہےں چھوڑ کر بچے سمےت واپس چلی گئی تھی جس کے بعد جان جےنر نے دوسری شادی کی، وہ بھی نہ نبھ سکی اور ان کی کوئی اولاد نہ تھی، اب ےہ اکےلے ہی رہتے تھے۔ چند دنوں سے وہ بجھے بجھے سے تھے ان کے گھر اخبار لگا ہوا تھا وہ بھی آنجہانی نے بند کرادےا تھا آج صبح مےں جب گھر کے اندر آےا تو جان جےنر کی نعش لابی مےں پڑی تھی جس کے منہ پر گولی لگنے سے خون نکلا ہوا تھا۔ پولےس نے بتاےا کہ ابتدائی طور پر ےہ خود کشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔ سفاتخانے کی جانب سے کوئی نعش وصول کرنے آےا تو حوالے کی جائے گی۔ مےڈےکل رپورٹ ملنے پر باضابطہ تفتےش کی جائے گی۔
سفارتکار مردہ پایا گیا
اسلام آباد: سپین کے سفارتکار گھر میں مردہ پائے گئے، نعش کے قریب سے پستول برآمد
Oct 14, 2016